انجمن تاجران کپڑی تیلیاں الیکشن، الطاف قریشی گروپ فاتح
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران بازار کپڑی تیلیاں دیگوں والی گلی اندرون دہلی گیٹ کے انتخابات میں حاجی الطاف حسین قریشی گروپ بلا مقابلہ کامیاب قرار پا گیا۔
کامیاب گروپ کے فضیل زاہد بشیر صدر جبکہ میاں مقبول احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔اس سلسلے میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے تشکیل دی گئی الیکشن کمیٹی کے ارکان عزیز الرحمن انصاری، ساجد رضوان جگنو اور تاج الدین قریشی نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے لیے نامزدگی فارم وصول کرنے کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہا تاہم 20 جون 2026ء شام 6 بجے تک صرف حاجی الطاف حسین قریشی گروپ کی جانب سے رجسٹریشن درخواست جمع کروائی گئی۔الیکشن کمیٹی کے مطابق مقررہ وقت تک کسی دوسرے گروپ یا امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ، جس کے باعث حاجی الطاف حسین قریشی گروپ کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔منتخب عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ جاوید الطاف قریشی، صدر فضیل زاہد بشیر، جنرل سیکرٹری میاں مقبول احمد، سینئر نائب صدر محمد وسیم، نائب صدر محمد عامر، جوائنٹ سیکرٹری عبدالسبحان مغل، آفس سیکرٹری مختیار حسین قریشی، فنانس سیکرٹری محمد ارشاد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد قاسم اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد آصف شامل ہیں۔اس موقع پر تاجروں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل اور بازار کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔