ہیڈ ٹیچرز تعیناتی ٹیسٹ آج میرٹ پر تقرری کا فیصلہ

ہیڈ ٹیچرز تعیناتی ٹیسٹ آج  میرٹ پر تقرری کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کی تعیناتی کو میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تحریری امتحان آج لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

امتحان کے انعقاد کے لیے شفافیت اور مؤثر نگرانی کے خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ ٹیچر پوسٹنگ ٹیسٹ کا انعقاد پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کرے گی جبکہ تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو امتحان کے شفاف انعقاد میں مکمل تعاون کی ہدایت دی گئی ہے ۔امتحانی عمل کو منظم اور شفاف بنانے کے لیے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں