پیف سکولوں کو جدید تعلیمی مواد استعمال کرنیکا حکم

پیف سکولوں کو جدید تعلیمی مواد استعمال کرنیکا حکم

پیف سکولوں کو جدید تعلیمی مواد استعمال کرنیکا حکم ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم قائد سے بھرپور استفادہ ناگزیر،مراسلہ جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں کو جدید لرننگ میٹریل کے استعمال کا حکم، تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے نئی ہدایات جار ی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے تمام پارٹنر سکولوں کو جدید تعلیمی مواد کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طلبہ کے تعلیمی معیار میں بہتری اور جدید تدریسی تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ’’قائد‘‘ سے بھرپور استفادہ ناگزیر ہے ۔اس سلسلے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ کی جانب سے جاری مراسلے میں فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے تمام پروگراموں کے لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں جدید تعلیمی وسائل کے استعمال کو فروغ دیں اور طلبہ و اساتذہ کو آن لائن لرننگ پلیٹ فارم سے منسلک کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں