دو لڑکیاں اغواء، نوجوانی سے زیادتی کی کوشش
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)رحیم یارخان اور نواحی علاقوں میں دو لڑکیوں کے اغواء اور ایک نوجوانی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے واقعات پیش آئے۔
پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی احسن فریدالدین کے گھر سے 16 سالہ (ث) کو نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے ۔ دوسری واردات عبداللہ ٹاؤن میں پیش آئی جہاں غلام رضا شاہ کی 16 سالہ بیٹی (ث)اپنی سہیلی کے گھر گئی اور واپس نہ لوٹی۔ ورثاء کے مطابق ملزم خورشید اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اسے اغواء کرکے فرار ہوگیا۔ ادھر موضع رم میں جمیل اکبر نے الزام عائد کیا کہ اس کی عدم موجودگی میں ملزم سعد گھر میں داخل ہوا اور اس کی 17 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی، تاہم شور مچانے پر فرار ہوگیا۔