شہدائے کربلا کو خراج عقیدت آرٹس کونسل میں محفل کا انعقاد
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے ادبی بیٹھک میں محفلِ سلام و منقبت کا انعقاد کیا گیا۔
ڈائریکٹر آرٹس کونسل مقبول احمد رانا نے کہا کہ محفل کا مقصد شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور واقعہ کربلا کے آفاقی پیغام کو اجاگر کرنا ہے ۔ شعراء نے اپنے کلام میں شہدائے کربلا کی قربانیوں، حق و صداقت کے لیے جدوجہد اور اسلامی تاریخ میں ان کے کردار کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔