عدالت نے بجلی چوری کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی

عدالت نے بجلی چوری کے ملزم  کی عبوری ضمانت منظور کرلی

ملتان(کورٹ ر پورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔۔۔۔

 فاضل عدالت میں ملزم مقبول نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا جبکہ وہ بے قصور ہے لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لئے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں