حضرت بابا فریدؒ کے عرس کے سلسلے میں محفل سماع آج

 حضرت بابا فریدؒ کے عرس  کے سلسلے میں محفل سماع آج

ملتان (کرائم رپورٹر)بزم غلامان زہد الانبیاء ملتان کے زیر اہتمام حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں جشن بابا فرید کے عنوان سے عظیم الشان محفل سماع آج نماز عشاء کے۔۔۔

 بعد ملتان ٹی ہاؤس، عقب ملتان آرٹس کونسل نزد کلمہ چوک پر منعقد ہوگی۔تقریب کی صدارت صاحبزادہ پیر سید حیدر حسن چشتی نظامی نیازی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیازیہ کریں گے جبکہ پیر میاں غلام جیلانی رزاقی، صاحبزادہ پیر ناصر میاں نقشبندی، محمد ندیم قریشی ایم پی اے ، حاجی محمد اختر عالم قریشی، بشارت علی قریشی اور دیگر شخصیات مہمانان خصوصی ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں