دوگروہوں میں تصادم پولیس کارروائی کا آغاز

دوگروہوں میں تصادم  پولیس کارروائی کا آغاز

ملتان (کرائم رپورٹر ) یوم عاشورہ کے جلوس میں دو فریقین کا جھگڑا پولیس نے موقع پر پہنچ کر فریقین کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔۔۔۔

 رسول پور سورج میانی میں لائسنس دار کا جلوس آستانہ امام بارگاہ مہر شاہ بستی رسول پور سے شروع ہوکر واپس امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہونا تھا جلوس کے دوران دو فریقین کی توں تکرار شروع ہوئی جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی ۔جھگڑے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں فریقین کو سمجھاکر لڑائی جھگڑے کو ختم کروایا اور جلوس کو اپنی منزل پر روانہ کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں