ہیڈ تونسہ پر غیر قانونی ماہی گیری پر کریک ڈاؤن، متعد د گرفتار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) دریائے سندھ ہیڈ تونسہ بیراج پر غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔۔۔
، جس کے دوران متعددملزمان کو گرفتار کر کے کشتی اور شکار کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ خصوصی ٹیم نے ہیڈ تونسہ بیراج پر اچانک چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ موقع پر ان کے چالان بھی مرتب کیے گئے ۔ ٹیم نے استعمال ہونے والی کشتی اور دیگر شکار کا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد علی جوہر نے کہا کہ غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔