فضل الرحمٰن کا نوابزادہ نثار احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

 فضل الرحمٰن کا نوابزادہ نثار احمد  کے انتقال پر اظہار تعزیت

مونڈ کا (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان نشانِ امتیاز کے بڑے بیٹے نوابزادہ نثار احمد خان کے انتقال پر ان کے بھائیوں نوابزادہ منصور احمد خان، سابق صوبائی وزیر مال، اور ۔۔۔

سابق وزیر مملکت نوابزادہ افتخار احمد خان کو ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے انہیں دلی تسلی دی۔نوابزادہ نثار احمد خان کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی نوابزادہ منصور احمد خان اور نوابزادہ افتخار احمد خان سے ملاقات یا رابطہ کر کے اظہار تعزیت کیا۔ تعزیت کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی سردار اویس نیاز جکھڑ، سابق رکن قومی اسمبلی مہر ارشاد حسین سیال، ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر، ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ، ڈپٹی سیکرٹری پنجاب طاہر خورشید، سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی، ایم پی اے میاں زاہد اسماعیل بھٹہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں امتیاز علیم قریشی، میاں سلیم اصغر مکول، میاں نوید اصغر مکول، چودھری عدنان خالد اور ایس ڈی پی او صدر سرکل مظفرگڑھ محمد ندیم شامل تھے ۔اس موقع پر مرحوم نوابزادہ نثار احمد خان کی سیاسی، سماجی اور خاندانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اہلِ علاقہ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھی نوابزادگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں