سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے پر مقدمہ درج
جہانیاں(نامہ نگار) یوم عاشور کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔۔
پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر140دس آر کے رہائشی سعد نامی نوجوان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک فرقے کیخلاف فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز مواد پوسٹ کررکھا تھا،یہ مواد ایک مخصوص مکتبہ فکرکو نشانہ بناتا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے مذکورہ نوجوان کا موبائل قبضے میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔