لیڈی سکوٹی سکواڈ پر تشدد دست درازی پر کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر )دوران ڈیوٹی لیڈی سکوٹی سکواڈ سے بدتمیزی مارپیٹ کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔۔
۔لوہاری گیٹ پولیس کو لیڈی کانسٹیبل نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی بسواری سرکاری سکوٹیاں رباب ،عظمی حسین آگاہی بینک میں موجود تھے دو نامعلوم ملزموں نے موبائل سے ویڈیو بنائی منع کیا تو طیش میں آگئے لیڈی کانسٹیبل رباب کا ہاتھ موڑا مارپیٹ کی اور موبائل چھین لیا ۔پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔