جسٹس امجد رفیق سے صدر ہائیکورٹ بار ملتان چودھری عمر حیات کی ملاقات

جسٹس امجد رفیق سے صدر ہائیکورٹ  بار ملتان چودھری عمر حیات کی ملاقات

ملتان(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد امجد رفیق سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے۔۔۔

 صدر چودھری عمر حیات اور جنرل سیکرٹری فیاض حسین خان لغاری نے ملاقات کی بار و بنچ تعلقات اور بار کے مسائل پر خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر چودھری عمر حیات اور جنرل سیکرٹری فیاض حسین خان لغاری نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد امجد رفیق کو انصاف کے لئے خدمات پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا اعزازی لائف ممبر شپ سرٹیفکیٹ پیش کیا اور ساتھ ہی گلدستہ اور ملتان کی اجرک و ٹوپی بھی پیش کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں