انر وہیل ڈسٹرکٹ 340 کی پروقار انسٹالیشن تقریب
ملتان(لیڈی رپورٹر )انر وہیل ڈسٹرکٹ 340 کے زیر اہتمام سال 2026-27ء کی انسٹالیشن کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
، جس میں انر وہیل ڈسٹرکٹ 340 کی عہدیداروں اورڈسٹرکٹ کے 11کلبوں کی ممبران نے شرکت کی۔ تقریب میں خواتین کی فلاح و بہبود، سماجی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کی مہمانِ خصوصی مسز عالیہ عا مر تھیں، جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ چیئرمین شمائلہ شوکت نے کی۔ ڈسٹرکٹ سیکرٹری ڈاکٹر منال صدیقی اورفاطمہ خالدنے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔تقریب میں مہمان خصوصی ملک سجاد نانڈلہ، فادیہ کاشف، وائس چیئرمین سمیرا قیوم، ای ایس او ارم مجاہد، طاہرہ نجم، آئی ایس اوسعدیہ نواز، ڈسٹرکٹ بلیٹن ایڈیٹر زہرہ رضوی، کانفرنس چیئرمین اُمِ کلثوم، اور عائشہ جاوید، فرازنہ شوکت سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی عہدیداروں نے شرکت کی۔