مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)شادی کی تقریب سے گھر جانے والے دو بھائیوں پر فائرنگ،دونوں زخمی۔ تفصیل کے۔۔۔
مطابق شیہنی میانی میں ارشد اور اشفاق شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائر لگنے سے دونوں زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر صدر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم وہاں پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔