پچاس لٹر دیسی شراب برآمد دوملزم گرفتار،مقدمات درج

 پچاس لٹر دیسی شراب برآمد  دوملزم گرفتار،مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)** تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو افراد کو گرفتار کرکے۔۔۔

 ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 50 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی، جبکہ دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد شعیب دوران گشت پیر جگی موڑ پر موجود تھے کہ ایک شخص کین اٹھائے آتا دکھائی دیا۔ پولیس کو دیکھ کر اس نے راستہ بدلنے کی کوشش کی، تاہم اسے قابو کر لیا گیا۔ تلاشی لینے پر ملزم خضر محمود کے قبضے سے 20 لٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ایک اور کارروائی میں اے ایس آئی ساجد حسین موضع احسان پور میں گشت کر رہے تھے کہ ایک شخص کین اٹھائے آ رہا تھا۔ پولیس کو دیکھتے ہی وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا، تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم محمد سلیمان کے قبضے سے 30 لٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں