15 پر جھوٹی کال کرنے والا نشے میں دھت ملزم گرفتار
گگومنڈی (نامہ نگار)15 پر چوری کی جھوٹی اطلاع دینے والے نشے میں دھت شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق قادریہ کالونی کا رہائشی حذیفہ ولد ابراہیم ملک، جو لاری اڈا گگومنڈی میں طارق چکن شاپ پر کام کرتا ہے ، نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ اس کی دکان میں چوری ہو گئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر محمد شفیق پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے ۔پولیس کے مطابق موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ حذیفہ شراب کے نشے میں دھت تھا اور غل غپاڑا کر رہا تھا۔ ابتدائی جانچ کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ اس نے نشے کی حالت میں 15 پر جھوٹی اطلاع دی تھی، جبکہ چوری کی کوئی واردات پیش نہیں آئی تھی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔