جھگڑوں، تشدد، چوری، فراڈ کے چارواقعات، کارروائی شروع

جھگڑوں، تشدد، چوری، فراڈ کے چارواقعات، کارروائی شروع

موبائل فون چوری، گھریلو تشدد اور 22 لاکھ فراڈ کے الگ الگ مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کوٹ ادو اور گردونواح میں لڑائی جھگڑوں، گھریلو تشدد، موبائل فون چوری اور 22 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ سمیت چار مختلف واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے تمام مقدمات میں تفتیش شروع کر دی ہے ۔پہلا واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں شہزاد بی بی کی درخواست پر قیصر، بیبا، علینہ بی بی، زرمینہ بی بی، سعدیہ بی بی اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان گھر میں داخل ہوئے ، تشدد کیا اور انفینکس اور ویگو موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ۔ دوسرے واقعہ میں احسان پور کی رہائشی فوزیہ نورین نے الزام لگایا کہ گھریلو تنازع پر محمد تنویر نے انہیں ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ان کے کمسن بیٹے محمد حسین کو بھی اینٹ مار کر زخمی کر دیا۔تیسرے مقدمہ میں چک نمبر 617 ٹی ڈی اے کی رہائشی جویریہ رباب نے اپنے شوہر محمد سجاد پر شادی کے بعد مسلسل تشدد اور مارپیٹ کا الزام عائد کیا۔چوتھا واقعہ تھانہ صدر سرور شہید کی حدود چک نمبر 633 ٹی ڈی اے میں پیش آیا، جہاں مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ زاہد علی نے اعتماد میں لے کر 22 لاکھ روپے ادھار حاصل کیے اور بعد ازاں جعلی چیک دے کر مبینہ فراڈ کیا۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...