تیز رفتار کاریں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی
چک 590 ٹی ڈی اے کے قریب حادثہ، دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقے چک نمبر 590 ٹی ڈی اے میں تیز رفتاری اور مبینہ غفلت کے باعث دو کاریں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق عمر افضل اور غلام حیدر اپنی اپنی جی ایل آئی کاریں چلا رہے تھے کہ مبینہ طور پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث دونوں گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ منظور موقع پر لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جبکہ عمر افضل، غلام حیدر، محمد ارشد اور خضر شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments