مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن ،عوامی حلقے
دھنوٹ(نامہ نگا)ملک میں مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی۔ ضروری اشیائے خوردونوش کے بعد اب شوگر، بلڈ پریشر سمیت تمام امراض کی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔
مریض مہنگی دوائیں خریدنے سے قاصر، ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری نوٹس لے اور ادویات کی قیمتیں کم کرے تاکہ غریب علاج کرا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments