میپکو ترقیاتی امتحان آصف علی کی پہلی پوزیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوکے شعبہ ٹریننگ اینڈ امتحانات نے وہاڑی سرکل میں اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے امتحانات کے نتائج جاری کر دئیے ہیں۔
ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ امتحانات سہیل عباس کے مطابق آصف علی نے پہلی، محمد نذر الاسلام نے دوسری جبکہ محمد عمران اور محمد آصف نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب ہونے والے دیگر ملازمین میں فرمان علی، خضر حیات، احمد خان، عدنان قیصر، ارسلان جاوید، محمد امجد، محمد نوید، مقبول احمد، زاہد اشرف، محمد شہباز اور محمد ساجد رفیق شامل ہیں۔ میپکو انتظامیہ نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے ادارے کی کارکردگی میں مؤثر کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments