موبائل فون کی بیٹری پھٹنے سے کار درخت سے ٹکرا گئی ، 4زخمی
میلسی (نامہ نگار) ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کی بیٹری پھٹنے سے کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے بتایا جاتا ہے۔۔۔
یسین ڈرائیور آٹو کار چلاکر میلسی کے نواح مترو روڈ پر جارہا تھا اس دوران اس کے موبائل فون کی بیٹری پھٹ گئی اس دوران کار ڈرائیور سے بے قابو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور یسین ایک خاتون صفیہ بی بی اور سجاد شدید زخمی اورکار کے پرخچے اڑ گئے جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال داخل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments