ناقص نکاسی ، بارش سے کئی علاقے تالاب بن گئے

 ناقص نکاسی ، بارش سے  کئی علاقے تالاب بن گئے

دوکوٹہ (نامہ نگار ) دوکوٹہ اور گردونواح میں نکاسی آب کا مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث کئی مقامات تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

 بستی عباس نگر، میلسی روڈ نزد خالد ایجنسی اور دنیا پور روڈ نزد ٹریڈ سنٹر پر بارش کا پانی جمع ہونے سے راہگیروں اور ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ وہاڑی اور منتخب عوامی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ملک دوکوٹہ میں مترو روڈ نزد گورنمنٹ پبلک ہائی سکول، میلسی روڈ پر یو بی ایل بینک دوکوٹہ سے زمیندارہ ہوٹل تک اور دنیا پور روڈ پر ٹریڈ سنٹر کے سامنے بارش ہوتے ہی نکاسی آب نہ ہونے کے باعث تالاب جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...