کوٹ ادو میں تشدد کے دو واقعات، بچے سمیت دو افراد زخمی

کوٹ ادو میں تشدد کے دو  واقعات، بچے سمیت دو افراد زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو میں تشدد کے دو مختلف واقعات میں 12 سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے موضع چوہدری میں ملزمان عابد حسین اور اظہر عباس نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر 12 سالہ محمد زوہیب کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب چک نمبر 530 ٹی ڈی اے ، موضع شادی خان منڈا میں بھیڑیں فصل سے باہر نکالنے کے تنازع پر محمد لقمان، محمد سلیمان، محمد رمضان، دوبر بخش اور دو نامعلوم افراد نے ثناء اللہ کو کلہاڑی کے دستے ، ڈنڈوں اور سوٹوں سے زخمی کر دیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...