آتشزدگی سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
بورے والا (سٹی رپورٹر ) چونگی نمبر 5 بورے والا پر واقع الکرم سویٹس میں سلنڈر گیس لیکج کے باعث پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو حکومتی امداد فراہم کر دی گئی۔
اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے متاثرہ خاندانوں اور بیواؤں میں فی کس دو، دو لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments