5اگست کوکے حقوق پر شب خون ماراگیا :شاہد اقبال ایڈووکیٹ
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری و ماہرقانون دان چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہاکہ پانچ اگست 2019 کا دن جموں کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا۔
اس روزکشمیریوں کے حقوق پر شب خون ماراگیا نام نہاد جمہوری بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت کے غاصبانہ قبضے اور آبادیاتی تبدیلی کی سازش کی شدید مذمت کرتا ہوں کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جانا قرین انصاف ہے ۔ چوہدری جمیل احمد نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا،عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رکھنے میں کردار ادا کرے ،جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments