ریسکیو 1122 نے گہرے گڑھے میں گری گائے نکال لی

ریسکیو 1122 نے گہرے  گڑھے میں گری گائے نکال لی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دائرہ دین پناہ کے قریب تقریباً سات فٹ گہرے پانی کے گڑھے میں گرنے والی گائے کو ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور رسیوں کی مدد سے تقریباً 20 منٹ تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔ اہلکاروں نے احتیاط سے گائے کو گڑھے سے نکال کر اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔ کامیاب آپریشن پر مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...