ٹریکٹر ٹرالی اور منی ٹرک میں تصادم ، 3افراد زخمی

 ٹریکٹر ٹرالی اور منی ٹرک  میں تصادم ، 3افراد زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سندیلہ چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور منی شہ زور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق کم عمر نوجوان کی چلائی گئی ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے منی شہ زور سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد ایک شخص گاڑی میں پھنس گیا، جسے مقامی افراد نے باہر نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں طاہر عباس، فیاض حسین اور عدنان منظور شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...