سانجھی سبزی منصوبہ، وہاڑی میں سرکاری اراضی پر کاشت جاری
وہاڑی(خبرنگار، کوڈ نمبر 5241) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشیٹو سانجھی سبزی کے تحت ضلع بھر میں سرکاری محکموں، سکولوں، کالجوں اور دیگر سرکاری اداروں کی خالی اراضی پر سبزیوں کی کاشت کامیابی سے جاری ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 16 کنال 5 مرلے سرکاری اراضی پر مختلف موسمی سبزیاں کاشت کی جا چکی ہیں جبکہ مزید موزوں مقامات پر بھی منصوبے کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد سرکاری اراضی کا مؤثر استعمال، غذائی تحفظ کو فروغ دینا اور کاشت کی گئی تازہ سبزیاں مستحق افراد میں مفت تقسیم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments