آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر : ملک احمد یار

آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی  عوام کے اعتماد کا مظہر : ملک احمد یار

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر پارٹی کے ضلعی صدر و سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرا نے پارٹی قیادت، کارکنان اور ووٹرز کو مبارکباد پیش کی۔

 اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کی توثیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ رہنماؤں نے کامیاب امیدواروں، کارکنوں اور ووٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...