پرانی دشمنی پر گھر کو آگ لگا دی ، لاکھوں کا سامان جل گیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے موضع ہنجرائی مستقل غربی میں پرانی دشمنی کی بنا پر مبینہ طور پر گھر میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جس سے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
پولیس کے مطابق محمد شہباز کی درخواست پر درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یکم اگست کی رات اس کی اہلیہ بچوں سمیت اپنے بھائی کے گھر گئی ہوئی تھی، اسی دوران نعمت اللہ اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ آیا اور مبینہ طور پر رہائشی کمرے میں آگ لگا دی۔ آگ سے موٹر سائیکل، فریج، بیڈ، الماری اور دیگر گھریلو سامان جل گیا۔ اہلِ علاقہ نے آگ پر قابو پایا، جبکہ پولیس نے نامزد ملزم اور اس کے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments