منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزم گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف  کریک ڈاؤن، 3 ملزم گرفتار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آئی جی پنجاب کے حکم، ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کی ہدایت اور ایس ڈی پی او سرکل کوٹ ادو وسیم اکبر خان لغاری کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 45 لیٹر دیسی شراب اور 560 گرام چرس برآمد کی۔ گرفتار ملزمان میں سہار خان، شہزاد حسین اور محمد ندیم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق شراب برآمد ہونے والے دونوں ملزمان نے دورانِ تفتیش فروخت کا اعتراف بھی کیا۔ تینوں ملزمان کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...