چودہ سالہ لڑکا پراسرار لاپتا والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج

چودہ سالہ لڑکا پراسرار لاپتا  والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے چک نمبر 116 ایم ایل میں 14 سالہ محمد علی پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا۔ والدہ روبینہ یامین کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم ملزم یا ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق محمد علی 31 جولائی کی شام مغرب کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد گیا مگر واپس نہ آیا۔ اہل خانہ نے رشتہ داروں اور گردونواح میں تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ پایا، جس کے بعد ریسکیو 15 کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے دفعہ 363 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے لاپتا لڑکے کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...