تھانہ صدر خانیوال کا اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان ریجن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر خانیوال میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر خضر حیات کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم کے قبضے سے نشان زدہ کرنسی بھی برآمد کرلی گئی، جسے قانونی کارروائی کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ ملزم نے سائل محمد لیاقت ولد سعید احمد سے مقدمہ درج کرنے کے عوض پہلے 30 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم مزید 20 ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے دوران گرفتار ہوا۔ ملزم کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments