پٹرول سستا، عوام کو ریلیف دیا جائے :ذیشان اختر،عمار صدیقی
ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر اور امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور پٹرولیم لیوی کے نفاذ سے عوام شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔
حکومت عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں کے نظام پر نظرثانی کرے اور فوری ریلیف فراہم کرے ۔ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان اختر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹ، زراعت، صنعت، تجارت اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ، جس کا براہ راست بوجھ عام شہری پر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکس عوام کے لیے اضافی مالی بوجھ بن چکے ہیں، اس لیے حکومت محصولات کے نظام میں شفافیت لائے اور ایسے فیصلوں سے گریز کرے جو مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے شہریوں، تاجروں، وکلاء، کسانوں، مزدوروں، طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں شرکت کرکے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کا معاملہ کسی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کا مسئلہ ہے ، اس لیے معاشی پالیسیوں میں عوامی مفاد کو ترجیح دی جانی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ماضی کی طرح آج بھی مہنگائی، غیر ضروری ٹیکسوں اور عوامی مشکلات کے خلاف آئینی اور پُرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments