میپکو نے لائن لاسز میں کمی سے 8 ارب روپے بچا لیے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے مالی سال 2025-26ء کے دوران ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی) لائن لاسز میں نمایاں کمی کرتے ہوئے 29 کروڑ 38 لاکھ یونٹس بجلی کی بچت کی،اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔
جس سے ادارے کو 8 ارب 32 کروڑ روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوا۔میپکو حکام کے مطابق جنوبی پنجاب کے 15 اضلاع میں لائن لاسز کم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی گئی۔ ہائی لاس فیڈرز کے ٹرانسفارمرز پر ایڈوانس پاور مانیٹرنگ سسٹم (اے پی ایم ایس) نصب کرکے مسلسل نگرانی کی گئی، جبکہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ڈسکو سپورٹ یونٹ (ڈی ایس یو) کی معاونت سے خصوصی آپریشن بھی کیے گئے ، جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25ء میں کمپنی کے مجموعی ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 13.5 فیصد تھے۔ ، جو مالی سال 2025-26ء میں 1.6 فیصد کمی کے بعد 11.9 فیصد رہ گئے ۔ اسی طرح جون 2025ء کے مقابلے میں جون 2026ء کے دوران ماہانہ لائن لاسز میں بھی 3.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اور یہ شرح 16.1 فیصد سے کم ہو کر 12.7 فیصد پر آ گئی۔میپکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور جدید مانیٹرنگ نظام کے باعث ممکن ہوئی ہے ، جبکہ مستقبل میں بھی بجلی چوری کی روک تھام اور لائن لاسز میں مزید کمی کے لیے خصوصی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments