اسلامیہ یونیورسٹی : یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی سیمینار منعقد

اسلامیہ یونیورسٹی : یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی سیمینار منعقد

اسلامیہ یونیورسٹی : یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی سیمینار منعقد مقررین کا کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور انسانی حقوق کی حمایت پر زور

 بہاولپور(خبرنگار) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اور کشمیر اینڈ نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ ڈاکٹر رمضان طاہر نے مسئلہ کشمیر کی تاریخی، قانونی اور سفارتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں پر حقائق اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...