بارش:لٹکتے تار خطرناک ، میٹر جلنے ، جمپر اڑنے کے واقعات
بارش:لٹکتے تار خطرناک ، میٹر جلنے ، جمپر اڑنے کے واقعات بجلی بند ہونے سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ، پانی کی بھی قلت
مونڈکا(نامہ نگار)ساون کی پہلی بارش نے دانڑیں اڈہ فیڈر پر واپڈا شاہ جمال کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ۔ شہر بھر میں لٹکتی بجلی کی تاریں خطرناک ثابت ہوئیں، مختلف مقامات پر پٹاخوں جیسے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں جبکہ میٹر جلنے اور جمپر اڑنے کے واقعات بھی پیش آئے ۔ بجلی بند ہونے سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے اور پانی کی قلت نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔ شدید حبس کے باعث لوگ رات گلی محلوں میں گزارنے پر مجبور رہے ۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ لائن انچارج نے شکایت پر غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔ متاثرین نے لائن انچارج، لائن مین اور ایک نجی شخص کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چیئرمین میپکو ملتان اور وفاقی محتسب پاکستان سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments