پیٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،8مقدمات درج

پیٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،8مقدمات درج

پیٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،8مقدمات درج اوورلوڈنگ، ایل پی جی، ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا ، رپورٹ جاری

 چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا) پیٹرولنگ پولیس پوسٹ ریاض آباد نے ماہ جولائی 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ انچارج پیٹرولنگ پولیس پوسٹ ریاض آباد سب انسپکٹر محمد سلیمان کے مطابق ایس پی پیٹرولنگ پولیس ڈی جی خان ریجن رانا جان محمد اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ راؤ عمر فاروق کی ہدایات پر دورانِ ماہ مختلف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اوور اسپیڈ، اوور لوڈنگ اور گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے پر 8 مقدمات درج کرکے متعلقہ ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا۔ مختلف شاہراہوں پر 12 مقامات پر ضرورت مند اور پریشان حال مسافروں کو بروقت مدد فراہم کی گئی، جبکہ حادثات کی روک تھام کے لیے سست رفتار گاڑیوں کی پشت پر چمکدار ریفلیکٹر پٹیاں بھی لگائی گئیں۔ تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے حفاظتی لیکچرز بھی دیے گئے ۔ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پیٹرولنگ پوسٹ اور بیٹ ایریا میں پھلدار اور پھولدار پودے لگائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...