موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب، بجلی معطل

 موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب، بجلی معطل

موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب، بجلی معطل پانی سے آمدورفت متاثر، معمولاتِ زندگی درہم برہم ،مشکلات میں اضافہ

 وہاڑی(خبرنگار) وہاڑی اور گردونواح میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے متعدد علاقے زیرآب آگئے جبکہ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئے ۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔ متاثرہ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی فوری نکاسی، بجلی کی بلا تعطل بحالی اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...