بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی :ضلعی انتظامیہ
بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی :ضلعی انتظامیہمشکلات کا باعث بننے اور مبینہ غیرقانونی وصولیاں کرنیوالوں کے خلاف ایکشن ہو رہا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے مفادات کے تحفظ، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں و چوک چوراہوں پر مبینہ غیرقانونی بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق شہر بھر میں صرف ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جو سڑکوں اور چوک چوراہوں پر غیرقانونی طور پر ٹرانسپورٹ سرگرمیاں چلا کر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ، عوام کو مشکلات اور مبینہ غیرقانونی وصولیوں کا باعث بن رہے ہیں۔ کا کہنا ہے کہ باقاعدہ اور منظور شدہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر ضابطے کے مطابق گاڑیوں کی آمدورفت اور مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ضابطہ کار کے مطابق کام کرنے والوں کے کاروبار میں رکاوٹ پیدا کرنا ضلعی انتظامیہ کی پالیسی نہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد کسی بھی طبقے کا روزگار متاثر کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا، ٹریفک نظام کو بہتر بنانا اور غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام یقینی بنانا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، صرف مقررہ ٹرانسپورٹ اڈوں سے سفر کریں اور کسی بھی غیرقانونی سرگرمی یا مبینہ بھتہ خوری کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments