خودکشی کا ڈرامہ بے نقاب، شوہر اور سسر قتل مقدمے میں گرفتار
خودکشی کا ڈرامہ بے نقاب، شوہر اور سسر قتل مقدمے میں گرفتاردوسری شادی کے تنازع پر قتل، لاش درخت سے لٹکا کر خودکشی کا رنگ دیا گیا
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) غازی پور میں خاتون کی درخت سے لٹکی ہوئی نعش ملنے کے واقعے کا پولیس نے مبینہ طور پر قتل قرار دیتے ہوئے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاع خودکشی کی دی گئی تھی، تاہم شواہد مشکوک ہونے پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا۔ مقتولہ فوزیہ کے والد محمد رمضان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی دوسری شادی کے معاملے پر شوہر سے اختلاف رکھتی تھی، جس پر ملزم نے اپنے والد اور دیگر افراد کی مدد سے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں نعش درخت سے لٹکا کر خودکشی کا تاثر دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments