میپکو نے جونیئر مینجمنٹ کورس کیلئے چار افسران نامزد کر دیئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے افسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اسلام آباد میں منعقد ہونے والے 205ویں اور۔۔۔
206ویں جونیئر مینجمنٹ کورس (جے ایم سی) کے لیے چار افسروں کو نامزد کر دیا ہے ۔ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ امتحانات میپکو سہیل عباس کے مطابق دونوں تربیتی کورسز 10 اگست 2026 سے 9 اکتوبر 2026 تک جاری رہیں گے۔205ویں جونیئر مینجمنٹ کورس کے لئے ایس ڈی او کنسٹرکشن فرسٹ سب ڈویژن ساہیوال انجینئر سید عون رضا اور ایس ڈی او پی اینڈ آئی سب ڈویژن رحیم یار خان انجینئر ضمیر بشیر کو نامزد کیا گیا ہے ۔اسی طرح 206ویں جونیئر مینجمنٹ کورس کے لئے اسسٹنٹ منیجر (ٹی پی)میراڈ انجینئر محمد عمران اور ایس ڈی او احمد حسن شہید سب ڈویژن بہاولپور انجینئر محمد منیر اختر کا انتخاب کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments