ویمن یونیورسٹی وفد کا پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کادورہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق کے ہمراہ پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ملتان کا دورہ کیا۔۔۔
، جہاں انہیں جدید عوامی تحفظ، ڈیجیٹل پولیسنگ اور ایمرجنسی رسپانس سسٹمز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان کے مطابق وفد نے انٹیلیجنٹ سرویلنس سسٹمز، مربوط ایمرجنسی رسپانس میکانزم، جدید ڈیجیٹل پولیسنگ اور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ حکام نے بتایا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو بروقت، محفوظ اور آسان رسائی کے ذریعے قانونی معاونت اور فوری امداد فراہم کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments