بہاولنگر میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر فوری احکامات
ملتان (کرائم رپورٹر) نیب ملتان کے زیر اہتمام عوامی مسائل کے فوری ازالے ، شفاف احتساب اور ۔۔۔
شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ اور نیب ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رمضان نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے ۔اس موقع پر شہریوں نے مختلف انتظامی، عوامی اور انفرادی نوعیت کے مسائل پیش کئے ، جنہیں متعلقہ افسروں نے تفصیل سے سنا۔ متعدد شکایات پر موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کئے گئے ، جبکہ متعلقہ محکموں کو مسائل کے فوری حل اور شکایات کے ازالے کے لئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments