میپکو نے لائن مین گریڈ ٹو ترقی امتحان کے نتائج جاری کردیئے
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے خانیوال کے اسسٹنٹ لائن مینوں کے لئے لائن مین گریڈ ٹو پر ترقی کے امتحان کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔۔۔۔
ڈائریکٹر ٹریننگ و امتحانات میپکو سہیل عباس کے مطابق ٹی-100 امتحان میں شاہد رسول اور محمد عرفان نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔، جبکہ طاہر مجید دوسرے اور احسان الحق تیسرے نمبر پر رہے ۔کامیاب امیدواروں میں محمد عامر خان، لیاقت حسین، دلاور حسین، شفقت علی، محمد احمد، محمد ساجد، مختار احمد، محمد سلطان، محمد اقبال، محمد صفدر، بابر علی، محمد وقار، محمد اشتیاق، آصف شکور اور محمد شکیل شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments