شجر کاری مہم،ریجنل محتسب آفس میں پودے لگائے گئے

 شجر کاری مہم،ریجنل محتسب آفس میں پودے لگائے گئے

موسمیاتی اثرات کے پیش نظر زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت،محمود جاوید

ملتان (لیڈی رپورٹر)صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر ریجنل آفس ملتان میں ایڈوائزر صوبائی محتسب محمود جاوید بھٹی کی زیر سرپرستی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران دفتر کے احاطے میں مختلف مقامی اقسام کے پودے لگائے گئے ۔مہم میں ایڈوائزر زون ٹو ملتان وقار حسین اور ایڈوائزر وفاقی انشورنس محتسب سلیم رضا آصف نے بھی پودے لگا کر حصہ لیا۔ اس موقع پر ماحول کے تحفظ اور شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ایڈوائزر صوبائی محتسب محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ شجرکاری مہم صوبائی محتسب پنجاب کی خصوصی ہدایات پر منعقد کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیشِ نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ درخت فضائی آلودگی میں کمی، درجہ حرارت کو متوازن رکھنے ، ماحول کو سرسبز بنانے اور صاف و شفاف فضا کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے بہتر ماحول یقینی بنایا جا سکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...