گرلز کالج میں اینٹی نارکوٹکس کمیٹی قائم
جہانیاں (نامہ نگار)گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہانیاں میں منشیات کے بڑھتے رجحان کی روک تھام اور۔۔۔
طالبات میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے کالج سطح پر اینٹی نارکوٹکس کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔کالج انتظامیہ کے مطابق کمیٹی کی کنوینر پرنسپل مسز نسیم اختر جبکہ سیکرٹری مسز ثروت عتیق ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں علینہ فاروق، ڈاکٹر آشر جاوید، ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید، سماجی شخصیات محمد عارف سعید اور محمد اشرف شامل ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا مقصد طالبات کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا، تعلیمی ادارے کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments