قبرستان سے پھندا لگی لاش برآمد، تحقیقات جاری
بورے والا (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 447 ای بی کے قبرستان سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔۔۔
، جس پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔اہلِ علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو متوفی کی شناخت 60 سالہ محمد حسین بلوچ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق یہ واضح نہیں کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، تاہم حتمی فیصلہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments