ٹریفک حادثے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق، 4 افراد زخمی
بورے والا (نمائندہ دنیا)شیخ فاضل کے علاقے چوکی نثار بوٹا کے قریب موٹر سائیکل رکشہ اور موٹر سائیکل کے ۔۔۔
درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کیا، جہاں دورانِ علاج رکشہ ڈرائیور اسماعیل، سکنہ عارف والا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دیگر زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments